پہلی بار مشاعر میں حجاج کے لیے’اسکوٹر‘ تجربہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2022
پہلی بار مشاعر میں حجاج کے لیے’سکوٹر‘  تجربہ
پہلی بار مشاعر میں حجاج کے لیے’سکوٹر‘ تجربہ

 

 

مکہ :مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے رواں برس حج ایام میں تجرباتی بنیاد پر حجاج کو بجلی سے چلنے والی ’سکوٹر‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ہر برس حجاج کرام کی سہولت کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کیا جاتا ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

سکوٹرز کی فراہمی کا مقصد ان حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنا تھا جو پیدل مشاعر مقدسہ میں ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل ہو رہے تھے۔ چارجنگ سکوٹرز کی فراہمی تجربے کے طور پر کی جا رہی ہے۔ سکوٹرز ان کو دیے جا رہے ہیں جو اسے چلانے سے واقف ہیں۔

مسجد نمرہ میں متحرک ’فتاوی روبوٹس‘ واضح رہے امسال عرفات سے منیٰ تک دنیا کی طویل ترین ٹھنڈی سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا گیا گیا۔

یہ سڑک میدان عرفات میں جبل الرحمہ سے شروع ہو کر منیٰ میں جمرات کے مقام تک جاتی ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امسال پہلی بار محدود سطح پر مشاعر مقدسہ کے بعض مقامات پر تجرباتی بنیادوں پر حجاج کو اسکوٹرز دیے گئے۔

تجربہ کامیاب ہونے پر آئندہ برس سکوٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا علاوہ ازیں مشاعر میں اسکوٹرز کی فراہمی کے پوائنٹس بھی بڑھائے جائیں گے۔