انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب نے تباہی۔ 76 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2021
بھیانک تباہی
بھیانک تباہی

 

 

انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 76 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفان کے بعد متعدد افراد لاپتا ہوچکے ہیں اور اب تک 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سیلاب، طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہچا ہے،۔

سڑکوں پر درخت گرگئے اور بیشتر انڈر پاسز بھی پانی سے بھرگئے ہیں۔ انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مشرقی صوبے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 40 سے زائد لاپتا ہیں جب کہ 400 سے زائد افراد نے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرلی ہے اور ہزاروں افراد اب بھی بری طرح متاثر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طوفان کی شدت کی وجہ سے متعدد پل ٹوٹ گئے اور طوفانی لہروں سے ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کی بھی اطلاع ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کے ساتھ مشرقی تیمور کے جزیرے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔