اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب
اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب

 

 

اسلام آباد

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

سیکٹر ای الیون میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد امدادی کام جاری ہے، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ای الیون میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خطرے کے یشِ نظر سائرن بجائے جانے لگے، طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

حمزہ شفقات کے مطابق ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔ انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔ (ایجنسی ان پٹ )