پہلی بار : مکہ مکرمہ میونسپلٹی میں خاتون عہدیدار کا تقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2022
پہلی بار : مکہ مکرمہ میونسپلٹی میں خاتون عہدیدار کا تقرر
پہلی بار : مکہ مکرمہ میونسپلٹی میں خاتون عہدیدار کا تقرر

 

 

مکہ : مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو عہدہ دے دیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے میئر صالح الترکی نے سعودی خاتون وئام محمد قادری کو عہدہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے والا ادارہ قائم کیا تھا جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو مکہ مکرمہ میں مختلف مواقع فراہم کرنا ہے۔

سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے والا ادارہ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے میئر کے ماتحت کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ نئے عہدے پر فائز ہونے والی خاتون وئام محمد قادری میونسپلٹی میں وژن نافذ کرنے والے ادارے کی سربراہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر کر رکھا ہے جبکہ متعدد شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منواچکی ہیں۔