کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکہ تک پہنچا دھواں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2023
کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکہ تک پہنچا دھواں
کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکہ تک پہنچا دھواں

 

: نیویارک :کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث دھوئیں سے نیویارک شہر کا آسمان تاریک ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں چڑیا گھر، پارکس اور گالف کورسز فضائی آلودگی کے باعث بند کردیے گئے جب کہ فضائی آلودگی کے سبب نیویارک میں مختلف تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں۔ کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

نیویارک کے میئر نے فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ نیو یارک میں ہواکا معیار ریکارڈ بدترین سطح پرپہنچ گیا ہے اور گورنرنیویارک نے فضائی آلودگی کو ہنگامی بحران قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فضا میں آلودگی جمعرات کی صبح تک جاری رہنےکاامکان ہے۔ کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

کینیڈین حکام کے مطابق کینیڈا میں 400 سے زیادہ مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے،250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہے، اب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔ آگ لگنے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا اور سب سے بڑے شہر ٹورانٹو میں بھی ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے امریکا کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے۔ نیو یارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ بدترین سطح پر پہنچ گیا، گورنر نیویارک نے فضائی آلودگی کو ہنگامی بحران قرار دے دیا۔ نیویارک کی فضا میں آلودگی جمعرات کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 10 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں۔