فن لينڈ کا نيٹو ميں شوليت کا فيصلہ، روس کا سخت رد عمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-05-2022
فن لينڈ کا نيٹو ميں شوليت کا فيصلہ، روس کا سخت رد عمل
فن لينڈ کا نيٹو ميں شوليت کا فيصلہ، روس کا سخت رد عمل

 

  

ماسکو  فن لينڈ نے نيٹو ميں شموليت کا فيصلہ کر لیا ہے جبکہ سويڈن بھی عنقريب اس بارے ميں فيصلہ کرنے والا ہے۔ روس نے ان رياستوں کی مغربی دفاعی اتحاد ميں شموليت کو جارحيت قرار ديا ہے اور جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔

فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے کہہ دیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے حق میں ہیں۔ یوکرین میں روسی جارحیت کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کو نیٹو کا رکن ملک بننے کی خاطر فوری طور پر درخواست جمع کرا دینا چاہیے۔ يہ بات ايک مشترکہ بيان ميں کہی گئی، جو جمعرات کو جاری کيا گيا

یوکرین کے لیے بھاری ہتھیار: کونسے ممالک کس طرح کا اسلحہ فراہم کر رہے ہیں؟ سویڈن اور فن لینڈ بھی اب ’نیوٹرل‘ نہیں جرمنی میں امریکہ کی میزبانی میں یوکرین دفاعی مذاکرات اشتہار فن لینڈ اور روس کے درمیان 1,340 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد ہے۔ 

روس نے خبردار کر رکھا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ماسکو حکومت کے مطابق نیٹو میں توسیع سے یورپ یا یہ دنیا مستحکم نہیں ہو سکتی ہے۔ فن لينڈ کی جانب سے يہ فيصلہ ايک وقت پر سامنے آيا ہے، جب برطانوی وزير اعظم بورس جانسن نے ايک روز قبل ہی فن لينڈ اور سويڈن کا دورہ کيا تھا،

جس دوران انہوں نے ان دونوں ملکوں کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے ايک معاہدے کو حتمی شکل بھی دی۔ برطانیہ نے يہ يقين دہانی بھی کرائی ہے کہ اگر شمالی یورپی رياستوں سویڈن اور فن لینڈ پر حملہ کيا گيا، تو برطانيہ ان کی مدد کرے گا۔ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فن لینڈ اور سویڈن سوچ رہے ہیں کہ اپنے تاریخی، عشروں پرانے غیر جانبدار يا 'نيوٹرل‘ رہنے کے لائحہ عمل کو ترک کر کے 30 رکنی نیٹو میں شمولیت اختيار کر لی جائے۔

اگر فن لینڈ نیٹو کا رکن بن جاتا ہے تو يہ اس نورڈک ملک کی دفاعی اور سیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہو گی۔ دوسری عالمی جنگ ميں اس ملک نے سابق سوویت یونین کے خلاف دو جنگیں لڑیں، جن ميں اسے شکست کا منہ ديکھنا پڑا۔ پھر سرد جنگ کے دوران فن لینڈ نیٹو سے دور رہا کيونکہ وہ سوويت يونين کو نالاں نہيں کرنا چاہتا تھا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژينس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ عسکری اتحاد ميں فن لینڈ اور سویڈن کا خیر مقدم کريں گے۔