جانئے کون ہیں دنیا کی 100 بااثر شخصیات 2022

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جانئے کون ہیں دنیا کی 100 بااثر شخصیات 2022
جانئے کون ہیں دنیا کی 100 بااثر شخصیات 2022

 

 

آواز دی وائس : امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 2022 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے ۔۔ 18 سالہ ایلین گو اس سال کی فہرست میں سب سے کم عمر شخص ہیں۔ اس سال کی فہرست میں سب سے معمر شخص فیتھ رنگ گولڈ ہیں جن کی عمر 91 سال ہے۔

اس میں ہندوستان کے صنعت کار گوتم اڈانی اور وکیل کرونا ننڈی بھی شامل ہیں-

ٹائم میگزین نے ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں سیاست دان، فنکار اور کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

انیسویں سالانہ فہرست : اوپرا ونفری پر مشیل اوباما، جو بائیڈن وولوڈیمیر زیلنسکی پر، میتھیو میک کوناگی چیننگ ٹیٹم پر، ڈینس ولینیو زینڈایا پر، جیمز کورڈن ایڈیل پر، ریز ویدرسپون زو کراوٹز پر، مارٹن سکورسی اینڈریو گارفیلڈ پر، سینڈرا اوہ پر سینڈرا اوہ لیو، کرس جینر پر ریان سیکرسٹ، ٹم کک پر لارین پاول جابز، رون ڈی سینٹیس پر جیب بش، رافیل نڈال پر ٹام بریڈی کے نام بھی شامل ہیں۔ دلچسب بات یہ ہے کہ اس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں۔

امریی میگزین نے دنیا کے بااثر رہنماؤں کی فہرست میں چیف جسٹس عطا عمر بندیال کو ، یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی، چین کے صدر شی جن پنگ ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا ۔

جریدے میں ان کا تعارف اعتزاز احسن نے تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان مشکلات کا شکار تھا اور آج اس کی معیشت تباہی کی زد میں ہے جسے سے پاکستان ایک اور بحران کی جانب بڑھتے ہوئے لگتا ہے۔ تعارف میں لکھا گیا کہ یہاں نرم مزاج چیف جسٹس آف پاکستان داخل ہوتے ہیں جو بڑھتے درجہ حرارت کی روک تھام کا کام کررہے ہیں۔

ٹائم میگزین کی اس فہرست میں آرٹسٹ، انوویٹیو، ٹائٹنز، لیڈرز، آئیکونز اور پایونیرز کیٹیگریز میں لوگوں کو شامل کرکے بااثر ترین قرار دیا گیا تھا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک، اوپرا وانفرے، گوتم اڈانی، کیانو ریورز، رافیل نڈال اور سیمو لیو کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس سال کی فہرست میں شامل ایتھلیٹس میں شامل ہیں: نیتھن چن، ایلکس مورگن، ایلین گو، کینڈیس پارکر، ایلکس مورگن، میگن ریپینو اور بیکی سوربرون اور رافیل نڈال۔

 اس سال کی فہرست میں 49 خواتین کو شامل کیا گیا ہے، جن میں میری جے بلیج، اوپرا ونفری، مشیل یہو، آریانا ڈیبوس، ایڈیل، مرانڈا لیمبرٹ، سارہ جیسیکا پارکر، امانڈا سیفریڈ، زینڈایا، نادین اسمتھ، کیتنجی براؤن جیکسن، کوئٹا برنسن، زو کراوٹز، کرسٹینا شامل ہیں۔

اس فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر امریکی سیاسی شخصیات بشمول کیون میکارتھی، رون ڈی سینٹس، کرسٹن سینما، کیتنجی براؤن جیکسن اور مزید شامل ہیں۔

دیگر قابل ذکر مصنفین میں ساچا بیرن کوہن، مینڈی کالنگ، لیبرون جیمز، بلی پورٹر، اسٹیو ونڈر، الیکسی ناوالنی، جمی فالن، برنی سینڈرز، بوون یانگ، بلی جین کنگ، چپ اور جوانا گینز، جیک ہارلو، کوری بکر، اور مزید شامل ہیں۔

 شی جن پنگ 13ویں بار اس فہرست میں شامل ہیں جو اس سال فہرست میں شامل کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ ہیں۔ دوسرے دہرائے جانے والوں میں اوپرا ونفری (10)، ولادیمیر پوٹن (7)، جو بائیڈن (5)، کرسٹین لیگارڈ (5)، ٹم کک (5)، اڈیل (3)، رافیل نڈال (2)، الیکس مورگن (2) شامل ہیں۔