پندرہ ہزار لبنانی پاونڈ دو۔ ایک امریکی ڈالر لو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
بے حال لبنان
بے حال لبنان

 

 

یہ ہے معاشی تباہی کی ایک مثال۔خبر آئی ہے لبنان سے۔جہاں گرتی معیشت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اب لبنان میں معاشی بحران ایسی شدت اختیار کر گیا ہے اور لبنانی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملک کی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

لبنان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کا آج بدترین دن رہا ، لبنانی ڈالر کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد تک گر گئی اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں فروخت ہورہا ہے۔

منی چینجرز کا کہنا تھا کہ وہ 14 ہزار 800 سے 900 لبنانی پاؤنڈ کا ایک ڈالر خرید رہے ہیں جب کہ 15ہزار لبنانی پاؤنڈ میں ایک امریکی ڈالر فروخت کیا جارہا ہے۔ لبنان میں گذشتہ برس بندرگاہ دھماکے کے بعد مستعفی ہونے والی حکومت کے بعد سے اب تک کوئی نئی حکومت تشکیل نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی قائم مقام حکومت نے اب تک نئے سال2021 کے لیے کوئی بجٹ منظور کیا ہے۔ْ

مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ٹائروں،کوڑے دانوں کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا۔