فیس بک: کورونا انسان کی دین کے موضوع پر خبروں کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2021
کورونا پر بڑا اعلان
کورونا پر بڑا اعلان

 

 

 فیس بک پراب صارفین ان دعوؤں کو شیئر کرسکیں گے کہ نیا کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ ہے۔'کووڈ کے ماخذ کے حوالے سے جاری تحقیقات کے مدنظر اور عوامی طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہم نے اپنی ایپس سے اس دعویٰ پر مبنی پوسٹس کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم طبی ماہرین کے ساتھ مل کر وبا کے ارتقا کے حوالے سے کام جاری رکھیں گے اور مسلسل اپنی پالیسیوں کو نئے حقائق کے مطابق بدلتے رہیں گے۔فیس بک کی جانب سے پالیسیوں میں تبدیلیاں اس وقت کی گئی ہیں جب مختلف ممالک میں تحقیقاتی رپورٹس میں اس خیال کو درست کیا جارہا ہے کہ یہ وائرس کسی لیب سے لیک ہوا۔ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایجنسیوں کو یہ تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا کہ وائرس چین کے شہر ووہان کی کسی لیب سے تو لیک نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن بھی ہوسکتا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے سوشل میڈیا پر ایسے دعوے سامنے آتے رہے ہیں کہ یہ وائرس انسانوں یا لیبارٹری میں تیار کردہ ہے جبکہ بیشتر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ممکنہ طور پر کسی متاثرہ جانور سے انسانوں میں قدرتی طریقے سے منتقل ہوا۔