کابل میں ایک بار پھر دھماکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-09-2021
کابل میں ایک بار پھر دھماکہ
کابل میں ایک بار پھر دھماکہ

 

 

 آواز دی وائس/ ایجنسی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر بم دھماکہ ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔

ابھی سے کچھ دیر پہلے کابل کے پیڈی13علاقے میں ایک امپروائزڈایکسلوسیوڈیوائس (Improvised Explosive Device)ہوا ہے۔ 

اآئی ای ڈی(IED)  دھماکہ کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

 اس وقت مقامی میڈیا نے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

افغانستان کے معروف نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دھماکے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ باقی معلومات ابھی آنا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل اگست میں دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے(ISK) نے ایک بم دھماکہ کیا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 175 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خبر لکھے جانے تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔