امریکہ میں سزائے موت پر روک، یورپین یونین کا خیر مقدم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
امریکہ میں سزائے موت پر روک، یورپین یونین کا خیر مقدم
امریکہ میں سزائے موت پر روک، یورپین یونین کا خیر مقدم

 

 

برسلز

یورپین یونین نے امریکا کی جانب سے سزائے موت روک دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے یورپین یونین کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سے امریکی قانون تبدیل ہونے تک سزائے موت روک دینے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، جو کہ مجرموں کو سزائے موت روک دینے کی طرف ابتدائی قدم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یورپین یونین سزائے موت دینے کے ہمیشہ سے خلاف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سزائے موت کے باوجود اس جرم میں کمی واقع نہیں ہورہی، جس کے باعث سزائے موت دی جاتی ہے۔

یورپین اس سزا کو غیر انسانی اور انسانی وقار کے خلاف سمجھتا ہے اور وہ پوری دنیا سے اس کے خاتمے کیلئے کوشش کرتا رہے گا۔ (ایجنسی ان پٹ )