یورپ، امریکہ : اومی کرون کے کیسز میں اضافہ، پابندیاں آخری احتیاط‘

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-01-2022
یورپ، امریکہ : اومی کرون کے کیسز میں اضافہ، پابندیاں آخری احتیاط‘
یورپ، امریکہ : اومی کرون کے کیسز میں اضافہ، پابندیاں آخری احتیاط‘

 

 

 لندن : برطانیہ میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وزیر صحت نے کہا ہے کہ وائرس سے متعلق پابندیاں ’آخری حربے‘ کے طور پر عائد کی جائیں گی۔  سنیچر کو برطانیہ میں ایک لاکھ 63 ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے تاہم حکومت نے میل جول اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تقریبات پر پابندی عائد کرنے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کے یہ احکامات صرف انگلینڈ تک محدود ہیں جبکہ ریاست برطانیہ کے دیگر حصوں شمالی آئر لینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں کرسمس کے بعد سے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کرنے کا جواز نہیں پیدا ہوتا۔ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ ’ہماری آزادی پر پابندیاں عائد کرنا آخری حربہ ہونا چاہیے اور برطانوی عوام ہم سے یہ امید کرتی ہے کہ ہم ایسا نہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے لاک ڈاؤن کے باعث صحت، سماجی اور معاشی لاگت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وائرس کے ساتھ رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد قدرے کم ہے جس سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ اومی کرون پچھلے ویریئنٹس کے مقابلے میں کم شدت والا ہے۔