ریاض ۔ کئی روز سے جاری چہ می گوئیوں کو اس وقت بریک لگ گئی جب سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی اپنی خواہش کو کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ۔سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو خطے کے لیے مفید قرار دے دیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کا انحصار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں پیش رفت پر ہے۔ادھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔