پاکستان میں آج منائی جارہی ہے عیدالفطر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان میں آج عیدالفطر
پاکستان میں آج عیدالفطر

 

 

اسلام آباد

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گائووں میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے۔

مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہورہے ہیں اورنمازودعاکا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور کورنا کی تباہی سے بچائو کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عید الفطرکے موقع پر تمام شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ‏

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔عمران خان نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط دین کا حکم اور سنت رسول صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ہے۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید پر قوم کومبارکباد دی ہے۔