دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایک کم عمر بچے کو سڑک پر تفریحی موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ واقعہ نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور والدین کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خبردار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، پولیس نے بچے کی الیکٹرک بائیک بھی ضبط کر لی ہے۔ دبئی کی ٹریفک قوانین کے تحت، ضبط شدہ گاڑی کو چھڑوانے کے لیے اضافی فیس ایک لاکھ درہم تک ہو سکتی ہے۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ سڑک پر کم عمر بچوں کو بغیر نگرانی کے کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ یہ نہ صرف بچوں کی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ دیگر گاڑیوں اور شہریوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔