دبئی: دو دلوں والی جھیل کی دھوم

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2021
‘دبئی کےصحرا میں ’دو دل
‘دبئی کےصحرا میں ’دو دل

 

 

دبئی کے صحرا میں محبت کی علامت سمجھے جانے والے دو جڑے ہوئے دل کی ساخت والی جھیل تیزی سے لوگوں کی توجہ حاصل کررہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے صحرا کے درمیان بنائی گئی یہ جھیل دبئی کے کسی شاہکار سے کم نہیں جہاں کے القدرہ نخلستان پر واقع یہ جھیل انسان کی تخلیق ہے جو 5 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

جھیل کو شہری علاقے سے دور صحرا میں بنایا گیا ہے اور اس میں ہزاروں اقسام کی جھاڑیاں ،16 ہزار درخت اور ہزاروں خوبصورت رنگ برنگی پھول بھی رکھے گئے ہیں۔ جھیل کے اطراف میں خوبصورتی سے انگریزی میں’love‘ بھی لکھا گیا ہےجو اس جھیل کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کی توجہ فضا سے ہی خود میں مبذول کرلیتا ہے۔ 2018 میں محبت کی علامت جھیل کو سیاحوں کے لیے کھولا گیا تھا جس کے بعد دبئی کےحکمران شیخ ہمدان محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جھیل کی تصویر شیئر کی تھی ۔