ڈاکٹر دیپک متل متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے نئے سفیر مقرر

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2025
ڈاکٹر دیپک متل متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے نئے سفیر مقرر
ڈاکٹر دیپک متل متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے نئے سفیر مقرر

 



نئی دہلی۔ انڈین فارن سروس کے افسر ڈاکٹر دیپک متل کو متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے منگل کے روز یہاں کہا کہ ڈاکٹر دیپک متل فارن سروس کے 1998 بیچ کے افسر ہیں اور جلد ہی چارج سنبھالنے کا امکان ہے وہ قطر میں ہندوستان کے سفیر رہ چکے ہیں ڈاکٹر دیپک متل امارات میں مسٹر سنجے سدھیر کے جانشیں گے، جو اب تک متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر تھے۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد انہوں نے ہندوستان اور طالبان حکومت کے درمیان باضابطہ رابطے شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات 1972 میں قائم ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پچھلے چھ سات برسوں میں بہت مضبوط ہوئے ہیں۔ خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد ان میں نئے سرے سے مضبوطی آگئی ہے۔ امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ وہاں کے کچھ اعلیٰ سطحی وفود نے بھی ہندوستان کا دورہ کیا ہے۔