ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2025
 ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات
ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

 



کالی کٹ /کولالمپور(عبدالکریم امجدی)

ملیشیا ء وزیر اعظم کے دفتر اسلامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقد ہوانے والی بین الاقوامی کانفرنس“قرآن سمپوزیم کے موقع پربحیثیت ہندوستانی نمائندہ کالی کٹ کیرالہ مرکز کے سرپرست اعلیٰ اور نالج سٹی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ازہری نے مختلف عالمی رہنماؤں،اسکالرس اور ملیشیا ء کے منسٹر سمیت آج وزیر اعظم جناب داتو ابراہیم ملاقات کیں۔

اس میٹنگ میں ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان علمی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے مشرقی عوام میں امن واستحکام کے فروغ دینے کیلئے وزیر اعظم کے قیادت کی تعریف کی۔علاقائی اتحاد اور انکے مضطوب عزم کو سراہا۔ملاقات کے دوران ملیشیا میں دارلحدیث کا قیام،ہیرٹیج سینٹر کے ساتھ نادر اسلامی نسخوں کی اور ناصر القرآن اقدام کی تعریف کی گئی۔

جس نے ہندوستان کے مختلف خطوں میں قرآن پاک کی تقسیم،روحانی روابط کو گہرا کرنے اور اتحاد کو فروغ دینے سہولت فراہم کی۔اس موقع پر مرکز نے جناب داتو انور ابراہیم کی عالمی سطح پر امن،علم اور انسانی اقدار کے وزن کو قابل تحسین قرار دیا۔قابل ازیں ڈاکٹر ازہری ملیشیا کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر احمد زاہد حامدی اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کے امام شیخ صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کر چکے ہیں۔آج ڈاکٹر ازہری کا کلیدی خطاب بعنوان نالج سٹی تہذیبی ترقی میں قرآنی اقدار کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے“ فرمائیں گے۔