میہول چوکسی کے سیاسی کھیل سے پردہ اٹھارہے ہیں ڈومینیکاکے اخبارات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
میہول چوکسی : سیاسی کھیل
میہول چوکسی : سیاسی کھیل

 

 

نئی دہلی / ڈمینس

پنجاب نیشنل بینک کے 1300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی کا گھناؤنا کھیل بیرون ممالک میں بھی جاری ہے۔ اس کی گرفتاری سے بہت سے نئے راز کھل گئے ہیں۔ کیریبین جزیرے کے ملک ڈومینیکا کے ایک اخبار روزنامہ ایسوسی ایٹ ٹائم کی ایک رپورٹ میں چوکی سے متعلق بہت سے راز فاش ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ، میہول چوکسی کے بڑے بھائی ، چیتن بھائی چوکسی ، نے ڈومینیکا کے حزب اختلاف کے قائد لینوکس لنٹن سے ملاقات کی تھی۔ دونوں کے مابین طے پایا تھا کہ لنٹن پیسوں اور انتخابی عطیات کے بدلے ،چوکسی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

خبر رساں ادارے نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ چیتن 29 مئی کو نجی جیٹ میں ڈومینیکا آیا تھا۔ اگلے ہی روز لنٹن سے میریگوت میں ملاقات ہوئی ۔ایسوسی ایٹ ٹائم نے دعوی کیاہے کہ دونوں نے لنٹن کے گھر پر طویل ملاقات کی ، جہاں انہوں نے چوکسی کی گرفتاری سے متعلق متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر رساں ادارے نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ چیتن نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ چوکسی خود ہی ڈومینیکا پہنچا ہے ، لیکن اس معاملے سے عدالت میں نمٹنے کے لئے حزب اختلاف کی مدد کی ضرورت ہے۔

ڈومینیکا حکومت کو یہ باورکرانے کی ضرورت تھی کہ اسے اینٹیگوا کے ایک باشندہ اور ہندوستانی پولیس نے اغوا کیا تھا۔ یاد رہے کہ چوکسی ، جو 13،500 کروڑ روپئے کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) قرض فراڈ کیس میں ہندوستان کو مطلوب تھا ، 23 مئی کو اینٹیگوا سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعد میں وہ 27 مئی کو ڈومینیکا میں پکڑا گیا تھا۔

ڈومینیکا کی ایک عدالت نے اپنے وکیلوں کے ذریعہ دائر ایک حبس بے جامعاملے کی سماعت کے دوران ، دوسرے احکامات تک چوکسی کی ملک بدری پر روک لگادی ہے۔ اس معاملے کی سماعت بدھ کے روز ہوگی ۔اس سے قبل ، اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن اور جزیرے کی حزب اختلاف کی مرکزی جماعت یو پی پی ، چوکسی کو ہندوستان واپس بھیجنے کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑ پڑی ہیں۔

چوکسی کو پی این بی قرض فراڈ کیس میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو مطلوب ہے۔ ہفتے کے روز سے سی بی آئی ، ای ڈی ، وزارت برائے امور خارجہ اور سی آر پی ایف کی آٹھ رکنی ٹیم ڈومینیکا میں ڈیرے ڈال رہی ہے۔ ٹیم وہاں چوکسی کے معاملے سے متعلق دستاویزات کے ساتھ موجود ہے۔