دوحہ : افغا نستان پر عالمی طاقتوں کی میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2021
کیا ہوگا فیصلہ
کیا ہوگا فیصلہ

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

افغانستان میں گھمسان جاری ہے۔،طالبان اور افغان فورسیز کے درمیان چوہے بلی کا مقابلہ جاری ہے۔ حالات ہر دن پیچیدہ ہورہے ہیں ۔اس کے سبب اب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ، امریکا، چین، روس اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں شروع ہونے والے مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، اقوام متحدہ، چین، پاکستان اور ازبکستان کے نمائندے اور سفارت کار شریک ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ مذاکرات میں روس کے نمائندےتاحال نہیں پہنچے ہیں تاہم ان کی آمد متوقع ہے جبکہ افغانستان کی قومی کونسل برائے مذاکرات کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور حکومت وفد کے ہمراہ اجلاس میں موجود ہیں۔

 اجلاس میں شریک ممالک اور نمائندوں کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ طالبان کا کیا کردار ہوگااور ان کا نمائندہ دوحہ میں موجود ہے۔

 قبل ازیں طالبان کو شرکت کی دعوت کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ہم آخری وقت میں ان سے رابطہ نہیں کر پائے اور منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ تاحال واضح نہیں ہیں کہ ان کو دعوت دی جارہی ہے یا نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں نے ہمیں بتایا کہ وہ مشترکہ بین الاقوامی منصوبہ تشکیل دینے کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں تاکہ جب بین الافغان امن عمل اور مذاکرات ہوں تو چیزوں کو واپس راستے پر لایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ افغانستان میں تیزی سے خراب ہوتے ہوئے حالات کے بارے میں بھی مشترکہ لائحہ عمل طرز کا فیصلہ کرنا چاہتےہیں۔