پاکستان:اب کتوں کوگولیا ں ماری جارہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پرکہرام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-02-2021
کراچی کی سڑک پر بکھری کتوں کی لاشیں
کراچی کی سڑک پر بکھری کتوں کی لاشیں

 

یہ کہتے ہیں کہ سارے مسلمان جنت میں جائیں گے۔

میں کہتا ہوں مسلمانوں کیلئے اللہ نے جہنم میں ایک خاص جگہ بنائی ہوگی۔

جہاں ان ظالموں کو ڈالا جائے گا۔

یہ ہے پاکستان کے اداکار اور گلوکار ٹیپو شریف کا غصہ اورجھنجھلاہٹ۔جو کراچی کی سڑکوں پر آوارہ کتوں کی لاشوں کو دیکھ کر پھوٹ پڑا۔وہ ایک ویڈیو میں خوب روئے اور ایک ویڈیو میں انتظامیہ اور مسلمانوں کو کوستے ہوئے نظر آئے۔ کراچی میں کتوں کی ہلاکت کے واقعہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر زلزلہ لا دیا ہے۔ اس کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے،اہم شخصیات نے اس کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنی شروع کردی ہے۔اداکار اور گلوکار ٹیپو شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ غصہ سے بے قابو ہیں اور انتظامیہ کو گالیاں دے رہے ہیں۔وہ انتظامیہ کی جانب سے زہر دے کر مارے گئے ان کتوں کی موت پر روتے اور برہم دکھائی دئیے، جن کتوں کی انہوں نے کچھ عرصہ قبل دیکھ بھال شروع کی تھی، انہیں انتظامیہ کی ٹیم نے آپریشن کے دوران زہر دیا تھا۔ان کتوں کی لاشوں کے ساتھ وہ بے انتہا مایوس نظر آئے۔

در اصل پاکستان میں اب آوارہ کتوں کا نیاعلاج تلاش کیا جارہا ہے۔ کتوں کوسرعام گولی ماری جارہی ہے۔صوبہ سندھ کے کراچی میں یو ں تو شہری آوارہ کتوں سے پریشان رہتے ہیں لیکن اس مسئلہ کا جو حل تلاش کیا ہے اس نےدر ’انسانیت‘ کو رسوا کردیا ہے۔کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقوں میں بہت سے کتوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔المیہ یہ ہے کہ چند اطلاعات ایسی موصول ہوئیں جس کے مطابق میونسپلٹی کے عملے نے ایک ہی کتے کو مارنے کیلئے متعدد گولیاں چلائیں۔ایک مقامی شخص نے کہا کہ ”۔حکام کو کسی بھی جانور کی جان لینے میں انتقامی کارروائی، کسی قسم کے رد عمل یا مزاحمت کا خوف نہیں ہے، کون ایسے معاشرے میں جانوروں کی پرواہ کرتا ہے جہاں انسانوں کی اکثریت زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے؟

pakistan dogs

پاکستانی اداکار ٹیپواپنے چہتے کتوں کے ساتھ ۔۔ زندگی اور موت میں

کراچی میں کتوں کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے،اہم شخصیات نے اس کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنی شروع کردی ہے۔یا درہے کہ سندھ حکومت اور کراچی کی شہری حکومت کی انتظامیہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر گزشتہ دو سال سے گلی کے آوارہ کتوں کو مارنے کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔اب تک درجنوں آوارہ کتوں کو مارا جا چکا ہے۔ آپریشن کے دوران درجنوں کتوں کو مارا گیا اور مارے گئے کتوں میں وہ بھی شامل تھے جن کی کچھ عرصہ قبل ہی ٹیپو شریف دیکھ بحال شروع کی تھی۔انہوں نے لائیو ویڈیو میں انتظامیہ کو گالیاں بھی دیں۔دس منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں ٹیپو شاہ کو مارے گئے آوارہ کتوں کی موت پر دھاڑے مار کر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بعد ازاں اداکار نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ مرے ہوئے کتوں کو گاڑی میں ڈال کر لے جاتے دکھائی دئیے۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکار نے کہا کہ بیہمانہ انداز میں جانوروں کو مارنے والے مسلمانوں کیلئے خدا نے الگ سے خصوصی جہنم بنا رکھی ہوگی، جس میں ایسے ظالموں کو ڈالا جائے گا۔ پاکستان کے کراچی کی شہری انتطامیہ 2019 سے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آوارہ کتوں کو مارے جانے کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔عدالت نے صوبے میں کتوں کے کاٹے جانے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی ایک درخواست کے بعد کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سی ایز) کو آوارہ کتوں کو مارنے کا حکم دیا تھا۔سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی آوارہ کتوں کو مارے جانے کا آپریشن شروع کیا تھا۔