دنیا کے امیر ترین جوڑے میں طلاق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس

 

 

واشنگٹن

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے آپس میں علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔ (ایجنسی ان پٹ)