حرمین شریفین کی تاریخ پرڈیجیٹل ویب سائٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-11-2021
حرمین شریفین کی تاریخ پرڈیجیٹل ویب سائٹ
حرمین شریفین کی تاریخ پرڈیجیٹل ویب سائٹ

 

 

آؤاز دی وائس، ان پٹ

سعودی عرب میں حج ریسریچ سینٹر کے بانی ڈاکٹر سامی عنقاوی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کی تاریخ کا ریکارڈ جمع کرنے اور اسے شایان شان طریقے سے ترتیب دینے کا کام شروع کردیا گیاـ

العربیہ نیٹ کے مطابق عنقاوی نے یہ بات سعودی عرب میں اسلاممی آرٹ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہی جو ’المسجد ‘ نے عنوان سے شروع ہوگئی۔

عنقاوی نے مزید کہا کہ کانفرنس’اسکالرز ‘ طلبا اور اداروں کو منظم طریقے سے ویب پرکام کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ اگراداروں اور متعلقہ افراد نے ہمت حوصلے اور پیشہ ورانہ لیاقت سے کام کیا تو حرمین شریفین ڈیجیٹل پروجیکٹ 2 سے 5 برس میں مکمل ہوجائے گا تاہم اگرمشترکہ جدوجہد کا طریقے کا رنہ آپنایا گیا تو اس کی تکمیل میں نصف صدی کا عرصہ لگے گاـ

عنقاوی نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کی تاریخ کا ڈیجیٹل منصوبہ تاریخی حوالے کی حیثیت حاصل کرلے گا۔

معروف سعودی مورخ ڈاکٹ عبداللہ القاضی نے کہا کہ انہوں نے سال رواں کے دوران ایک جائزہ تیار کیا ہے جس سے وہ اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ مملکت کی 115 مساجد پر 100 ارب ریال کی لاگت آئے گی اصلاح ومرمت پر 5 ارب اور بجلی پرایک ارب ریال خرچ ہوں گے۔؎

کانفرنس کا اہمتام شاہ عبدالعزیز عالمی ثقافتی مرکز اثرا نے کیا ہے۔

کانفرنس کے پہلے اجلاس کے شرکا نے کہا کہ مساجد کے تاریخی فن تعمیر کا تحفظ اور اذان کے لیے خوبصورت آوازوں کا انتخاب ضروری ہے۔