ڈھاکہ: دہشت گردی کا الزام، مجاہدین آزادی کو جیل

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2025
ڈھاکہ: دہشت گردی کا الزام، مجاہدین آزادی کو جیل
ڈھاکہ: دہشت گردی کا الزام، مجاہدین آزادی کو جیل

 



ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 1971 کی آزادی کی جنگ کے کئی مجاہدین سمیت 16 افراد کو سخت انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت جیل بھیج دیا۔ یہ فیصلہ اُس واقعہ کے ایک دن بعد آیا ہے جب ایک ہجوم نے مبینہ طور پر دارالحکومت میں طے شدہ عوامی مذاکرے کو متاثر کیا تھا۔

مجسٹریٹ فرزانہ حق نے انہیں حراست میں لئے جانے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد عدالت میں پیش کئے جانے پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے جمعرات کو انہیں ’’عوامی بدامنی‘‘ سے بچانے کے لئے حراست میں لیا تھا۔ ڈھاکہ پولیس نے جمعرات دیر رات کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2009 کے تحت کارروائی کی گئی ہے، تاہم الزامات کی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

عدالت میں پیش کئے گئے ابتدائی دستاویزات کے مطابق گرفتار 16 افراد میں سے کم از کم چھ کی عمر 70 برس سے زائد ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق جیل بھیجے گئے افراد میں سابق وزیر اور 1971 کے مجاہدِ آزادی عبد اللطیف صدیقی، ڈھاکہ یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر حفیظ الرحمن کرزن اور صحافی منجورال عالم پنہ شامل ہیں۔ جمعرات کی نشست میں شریک مجاہدِ آزادی اور ریٹائرڈ سرکاری سیکریٹری ابو عالم شاہد نے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں سے کئی 1971 کے مجاہدینِ آزادی ہیں۔