ڈیوس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑپھوڑ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

امریکہ کے’ڈیوِس‘ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑ پھوڑ  ہندوستان نے امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں ڈیوس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑپھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حرکت کو شرارت انگیز اور قابل نفرت قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ مہاتماگاندھی کا دنیا بھر میں امن اور انصاف کی ایک مثالی شخصیت کی حیثیت سے احترام کیا جاتا ہے۔ واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتخانے نے امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ سفارتخانے نے اس واقعہ کی مکمل جانچ اور اس قابل نفرت حرکت کے ذمہ دار افراد کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ سان فرانسسکو میں بھی ہندوستانی کے قونصل جنرل نے شہر کی انتظامیہ اور قانون کا نفاذ کرنے والے مقامی حکام کے ساتھ بھی الگ سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ انھوں نے اس کی چھان بین شروع کردی ہے۔ میئر نے اس واقعہ پرگہرے صدمے کا اظہار کیا ہے کہ اور بتایا ہے کہ اس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حرکت ناقابل قبول ہے، اس نے امید ظاہر کی ہے کہ اِس واقعہ کے ذمہ دار افراد کو جتنی جلد ممکن ہوگا سزا دی جائے گی۔ کچھ نامعلوم افراد نے شہر کے سینٹرل پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر توڑ پھور کی تھی۔