پاکستان۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 307

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2025
 پاکستان۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 307
پاکستان۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 307

 



پشاور، 16 اگست (پی ٹی آئی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے، صوبائی حکام نے ہفتہ کو بتایا۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی، جس میں جمعہ کے روز ہی 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان فائزے نے کہا کہ باجوڑ، بونیر، سوات، مانسہرہ، شانگلہ، تورغر اور بٹگرام کے اضلاع میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد جان سے گئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 307 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سب سے زیادہ بونیر میں کم از کم 184 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

شانگلہ میں 36 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے بعد مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹگرام میں 15، لوئر دیر میں پانچ جبکہ ایبٹ آباد میں ایک بچہ ڈوب کر ہلاک ہوا۔جمعہ کو پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا تھا کہ مرنے یا زخمی ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ متاثرہ علاقوں میں درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جون کے آخر سے شروع ہونے والے مون سون سیزن کے دوران مسلسل موسلا دھار بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے ،خاص طور پر خیبر پختونخوا اور شمالی خطوں میں — جہاں ہلاکت خیز سیلاب، بھوس کھسکنے اور بے گھر ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں، بالخصوص وہ علاقے جو کمزور، ناقص نکاسی والے یا گنجان آباد ہیں۔