دبئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے ہاں سے اسرائیل اور امریکا کے سفیروں کو نکال دیں گے انہیں آبنائے ہرمز کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔ بیان کے مطابق ایسے ممالک کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی حاصل کر سکیں گے۔
پاسدارانِ انقلاب کے اس اعلان کو خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا ایک نہایت اہم راستہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کے عملے کو ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے میں خوف محسوس نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل بردار جہازوں کو جرات کے ساتھ اس راستے سے گزرنا چاہیے کیونکہ اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔