ہندوستان: پاکستان کے خلاف طاقت کا استعمال کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
اشتعال انگیزی کا جواب مل سکتا ہے
اشتعال انگیزی کا جواب مل سکتا ہے

 

 

 واشنگٹن ۔ ہندوستان ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔ ایک امریکی انٹیلجنس رپورٹکے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہندوستان، پاکستان کی جانب سے سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دے سکتا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021 یو ایس ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس نے تیار کر کے کانگریس کو ارسال کی ہے۔ جنوبی ایشیا سے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی جانب سے ماضی کی بنسبت پاکستان کی سمجھے جانے والی یا حقیقی اشتعال انگیزی پر فوجی طاقت سے جواب دینے کا زیادہ امکان ہے۔ رپورٹ میں چین کی 'عالمی طاقت کے لیے کوشش' کو امریکی مفادات کے لیے سب سے پہلا خطرہ قرار دیا گیا جس کے بعد روس کے اشتعال انگیز اقدامات اور ایران سے متعلق خطرات ہیں۔