امریکہ میں 30 کروڑافراد کودی جائے گی کورونا ویکیسن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
امریکہ میں 30 کروڑافراد کودی جائے گی کورونا ویکیسن
امریکہ میں 30 کروڑافراد کودی جائے گی کورونا ویکیسن

 

 امریکہ میں صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا اس برس موسم گرما تک ملک کے 30 کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بائیڈن انتظامیہ نے کورونا ویکسین کی 20 کروڑ فاضل خوراج خریدنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

ریلیزی کے مطابق بائیڈن۔ ہیرس انتظامہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن محکمہ سے منظور شدہ دوا ساز کمپنی فائزر اور موڈرنا کی کورونا ویکسین کی 10-10 کروڑ اضافی خوراکیں خریدنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

فائزر اور موڈرنا کی کورونا ویکسین کی 10-10 کروڑاضافی خوراک دستیاب ہونے سے اس سال موسم گرما تک 30 کروڑ امریکیوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔