'-چار دنوں میں نو ممالک میں پھیلا کورونا 'اومی کرون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2021
'-چار دنوں میں نو ممالک میں پھیلا کورونا 'اومی کرون
'-چار دنوں میں نو ممالک میں پھیلا کورونا 'اومی کرون

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کورونا کی نئی قسم اومی کرون (بی.1.1.529) ویریئنٹ گزشتہ 4 دنوں میں 8 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ ان میں جنوبی افریقہ، اسرائیل، ہانگ کانگ، بوٹسوانا، بیلجیم، جرمنی، جمہوریہ چیک اور برطانیہ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ نے 24 نومبر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) کو پہلے کیس کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے جنوبی ایشیائی ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی قسم کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتیں۔

 اس سے قبل ہفتے کے روز وائرس کا یہ نیا اور سب سے خطرناک قسم جرمنی، برطانیہ اور اٹلی پہنچا۔ جرمنی کے سماجی امور کے وزیر کائی کلوس نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔ کلوس نے کہا کہ یہ نیا ویرینٹ کئی دن پہلے جرمنی میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے مسافر کی ٹیسٹ رپورٹ میں اومی کرون کے میوٹینٹس پائے گئے ہیں۔ اس مسافر کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کے سیکریٹری صحت نے اومیکرون کے دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ اسی دوران، اٹلی کی وزارت صحت نے موزمبیق سے واپس آنے والے ایک مسافر میں ایک نئے کیس کی نشاندہی کی ہے۔

کتنے کیسز منظر عام پر آئے؟ اس کا پہلا کیس 21 نومبر کو جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا۔ اس کے بعد اب تک 77 لوگ اس قسم سے متاثر ہو چکے ہیں۔ بوٹسوانا میں بھی 4 افراد اس قسم سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ بوٹسوانا میں مکمل ویکسین شدہ افراد بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد ہانگ کانگ میں بھی اس نئی قسم کے 2 کیسز پائے گئے ہیں۔ فی الحال دونوں مریضوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔

ااسرائیل میں بھی اس قسم سے متاثرہ ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص ملاوی، جنوبی افریقہ سے واپس آیا ہے۔

 بیلجیم اور جرمنی میں بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یہاں ٹریسنگ بڑھا دی گئی ہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی چیک ریپبلک میں ایک کیس سامنے آنے کی بھی اطلاع ہے۔ برطانیہ کے سیکریٹری صحت نے ہفتے کے روز دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔

 اطالوی وزارت صحت نے ایک مسافر میں ایک نئی قسم کی نشاندہی کی ہے۔ اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے