کورونا سے دنیا میں ابتک اموات 41 لاکھ اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-07-2021
کورونا کا قہر جاری
کورونا کا قہر جاری

 

 

آواز دی وائس :نئی دہلی

کورونا وائرس کا زور کہیں ٹوٹ رہا ہے تو کہیں بڑھ رہا ہے۔ دنیا پناہ مانگ رہی ہے ،مگر کورونا ہے جو پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہے ۔اب دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 8 لاکھ 91 ہزار 936 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 41 لاکھ 1 ہزار 347 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 28 لاکھ 76 ہزار 69 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 638 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 39 لاکھ 14 ہزار 520 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

۰۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 24 ہزار 715 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 53 ہزار 937 ہو چکی ہے۔

  ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 13 ہزار 640 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 11 لاکھ 6 ہزار 65 مریض سامنے آ چکے ہیں

 کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 41 ہزار 323 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار 448 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 48 ہزار 419 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 58 ہزار 133 ہو چکی ہے۔