کورونا کیس خطرناک شرح سے بڑھ رہے:ڈبلیو ایچ او

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2021
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس

 

 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس لگاتار 8 ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں ۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ہفتے 5اعشاریہ 2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ، یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں ۔

ٹیڈروس نے کہا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9ماہ لگے ، 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 ماہ اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)