ملیشیا میں پھر بڑھنے لگے کورونا معاملے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2021
ملیشیا میں پھر بڑھنے لگے کورونا معاملے
ملیشیا میں پھر بڑھنے لگے کورونا معاملے

 

 

کوالالمپور: ملیشیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبائی امراض کے 5,828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد 2,426,050 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے ہفتہ کو دیر گئے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ 5,821 نئے کیس مقامی اور سات باہر کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مزید 42 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 28 ہزار 354 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا 9،178 مریض کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں ، اب تک اس ملک میں 2،320،391 افراد اس ہلاکت خیز وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

اس وقت ملک میں 77,305 ایکٹیو کیسز ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )