سعودی عرب میں کورونا ازدواجی زندگی پر اثرانداز ، 57 ہزار طلاقیں

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
 کورونا کی مار
کورونا کی مار

 



 

ریاض

کورونا کے دور میں دنیا میں بچوں کی پیدائش میں اضافہ کی خبریں دلچسپی کا سبب بن رہی تھیں لیکن سعودی عرب میں تو میاں بیوں میں دوری آنے لگی ہے اور بات طلاق تک پہنچ رہی ہے۔ شادیاں تو ہورہی ہیں لیکن طلاق کی شرح بھی اتنی ہی تیز کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا کے دوران نکاح کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد بڑھی تاہم اس دوران طلاقوں کی شرح میں بھی 12 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں سعودی عرب میں ڈیڑھ لاکھ نکاح نامے رجسٹر ہوئے، اور یہ شرح 2019 کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے، جب کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران طلاقوں میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور اس دوران 57 ہزار سے زیادہ طلاق نامے جاری ہوئے۔

محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ شادیاں اگست کے مہینے میں ہوئیں، جب کہ نکاح سب سے زیادہ نکاح الجوف میں رجسٹررڈ ہوئے اور سب سے زیادہ طلاقیں بھی اسی ریجن میں ہوئیں، حدود شمالیہ ریجن دوسرے، حائل تیسرے، ریاض چوتھے اور مکہ مکرمہ ریجن پانچویں نمبر پر رہا۔