ناٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا: لاچاریوکرینی صدر کی شکایت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2022
ناٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا: لاچاریوکرینی صدر کی شکایت
ناٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا: لاچاریوکرینی صدر کی شکایت

 

 

ماسکو: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ناٹو سربراہی کانفرنس کو ’کمزور‘ قرار دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ناٹو نے یوکرین کو 50 ٹن ڈیزل فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

زیلنسکی نے جمعہ کو کہا، "آج ناٹو کا سربراہی اجلاس ہوا، یہ ایک کمزور سربراہی اجلاس تھا، ایک الجھا ہوا سربراہی اجلاس، ایک ایسا سربراہی اجلاس جو ظاہر کرتا ہے کہ یوروپ میں ہر کوئی آزادی کی لڑائی کو ایک مقصد کے طور پر نہیں دیکھتا‘‘۔

زیلنسکی نے ناٹو کے ارکان پر روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے گرین لائٹ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ناٹو نے یوکرین کو 50 ٹن ڈیزل فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ (ایجنسی)