کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی 20 منٹ میں مکمل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی
کعبۃ اللہ کی چھت کی صفائی

 

 

مکہ المکرمہ

عازمین حج کےاستقبال کے لئے حرم شریف میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی گئی۔ کعبۃ اللّٰہ کی چھت کی صفائی کے عمل میں درجنوں سعودی ماہرین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔

سعودی حکام کےمطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں، سینیٹائزنگ محلول اور خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔

اس سال صفائی محض 20 منٹ کے اندر مکمل کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل گزشتہ سال صفائی کا عمل 40 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عازمین حج کیلئے تیارں لگ بھگ مکمل کرلی گئی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )