طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں: چین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
چین دوستی کے لئے بے چین
چین دوستی کے لئے بے چین

بیجنگ :چین نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ ’دوستانہ تعلقات‘ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کےترجمان ہوا چنینگ نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’چین افغان عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی قسمت کا تعین کریں اور وہ (چین) افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور باہمی تعاون کے فروغ کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ’ طالبان نے بارہا چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی امید ظاہر کی ہے اور یہ کہ وہ افغانستان کی تعمیرِنو اور ترقی میں چین کی شرکت کے منتظر ہیں۔‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین کی جانب سے یہ بیان پیر کو اس وقت سامنے آیا ہے جب شدت پسندوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔

 چین کو کافی عرصے سے یہ خدشہ لاحق تھا کہ افغانستان سنکیانگ میں موجود مسلم ایغور اقلیت کے لیے سٹیجنگ پوائنٹ بن سکتا ہے لیکن گزشتہ ماہ طالبان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے چین کے وزیر خارجہ یی اِن تیاجن سے ملاقات کر کے انہیں یقین دلایا تھا کہ افغانستان شدت پسندوں کا گڑھ نہیں بنے گا۔

 ادھر روس کا کہنا ہے کہ ملک کے افغانستان کے لیے سفیر منگل کو کابل میں طالبان سے ملاقات کریں گے اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا نئی حکومت کو اس کے طرز عمل پر تسلیم کیا جائے گا یا نہیں۔

 خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔