چین: ہلاک شدہ فوجیوں کا مذاق ۔ چین میں 6 افراد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2021
سرحدی ٹکراو کا نتیجہ
سرحدی ٹکراو کا نتیجہ

 

 

 بیجنگ: چین نے ہندوستان کے ساتھ سرحد پر جھڑپ میں مرنے والے 4 فوجیوں کی تضحیک پر 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سوشل میٹیا اور چینی میڈیا کے مطابق چینی میڈیا کا کہناہے کہ ان افراد کو ’شہید‘ قرار دئیے جانے والے فوجیوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو 15 روز تک کے لئے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان ملک سے باہر ہیں جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔چینی حکومت قومی ہیروز کے خلاف آواز اٹھانے اور اس حوالے سے سرکاری بیان پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔

دو سال قبل چینی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت عوام پر قومی ہیروز یا شہیدوں کی تضحیک پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ قانون کے تحت کوئی بھی شخص جو قومی ہیرو اور شہید کی تضحیک یا ان کی ساکھ کو متاثر کرے گا اسے تین سال تک جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ چین نے چند ماہ قبل ہندوستان کے ساتھ سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران چینی حکومت نے فوجیوں کی ہلاکت کو رپورٹ نہیں کیا تھا۔