بیجنگ:چین نے پیر کو تمل ناڈو کے شہر کرور میں اداکار و سیاستدان وجے کی قیادت میں منعقد ریلی میں پیش آنے والے ہجوم(stampede) میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے "گہری تعزیت" اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہجوم کے دوران ہفتہ کے روز 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی اکون نے یہاں میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "ہم متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے بھی اپنی ہمدردیاں پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین کے سفارتخانے نے بھارت میں اپنے تعزیتی پیغامات اور ہمدردیاں پہنچائی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کسی بھی چینی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔