پاکستان: بچوں کو دودھ نہیں مل رہا ہے۔عمران خان کا اعتراف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
عمران خان
عمران خان

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فوڈ سکیورٹی کو پاکستان کے لیےدرپیش سب سے بڑے چیلنج میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مستقبل میں غذائی قلت سے اپنی آبادی کو بچانے کے لئے اقدامات اٹھانا ہوگا۔ اسلام آباد میں کسانوں کے کنونشن سے خطاب کے دوران ، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی تھی جس کی وجہ سے ایک ہی جھٹکے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں لاکھوں ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 بچوں کو نہیں مل رہا ہےغذائیت سے بھرپور کھانا

 پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فوڈ سکیورٹی در حقیقت قومی سلامتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں ایک آرڈر بھی جاری کیا ہے ، جس کے تحت پہلی بار احسان پروگرام میں تغذیہ سے متعلق کام لایا جائے گا۔عمران خان نے خالص دودھ کی دستیابی پر کہا کہ یہ مسئلہ بچوں کی نشوونما میں بھی بہت اہم ہے۔ خان نے کہا کہ انہیں بچوں کی نشوونما کے لئے خالص شکل میں اچھی چیزیں نہیں مل رہی ہیں۔