ایکس پر بچوں کی فحش تصاویر: ایلون مسک طلب

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2026
ایکس پر بچوں کی فحش تصاویر: ایلون مسک طلب
ایکس پر بچوں کی فحش تصاویر: ایلون مسک طلب

 



پیرس: فرانس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق تصاویر اور ‘ڈیپ فیک’ مواد شیئر کیے جانے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں پیر کے روز امریکی صنعتکار ایلون مسک کو طلب کیا ہے۔

پیرس کے پراسیکیوٹر آفس کے مطابق، دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے مسک اور ‘ایکس’ کی سابق سی ای او لنڈا یاکارینو کو “رضاکارانہ پوچھ گچھ” کے لیے بلایا گیا ہے، جبکہ ‘ایکس’ کے دیگر ملازمین کو اس ہفتے گواہ کے طور پر پیش ہونا ہوگا۔

مسک کو فروری میں ‘ایکس’ کے فرانس میں واقع دفاتر پر چھاپے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی جنوری 2025 میں پیرس پراسیکیوٹر آفس کے سائبر کرائم یونٹ کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات کا حصہ تھی۔ اس وقت مسک اور یاکارینو ‘ایکس’ کے انتظامی امور سنبھال رہے تھے۔

یاکارینو مئی 2023 سے جولائی 2025 تک کمپنی کی سی ای او رہیں۔ پراسیکیوٹرز نے کہا، کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ یہ رضاکارانہ پوچھ گچھ انہیں حقائق پر اپنی پوزیشن واضح کرنے اور، اگر ضرورت ہو، تو قوانین کی پاسداری کے لیے مجوزہ اقدامات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، اس مرحلے پر تحقیقات کا عمل ایک تعمیری نقطہ نظر کے تحت جاری ہے، جس کا حتمی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ‘ایکس’ فرانس میں کام کرتے ہوئے فرانسیسی قوانین کی مکمل پابندی کرے۔