تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں: سپریم کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2022

تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں: سپریم کورٹ
تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں: سپریم کورٹ

 

 

اسلام آباد : پاکستان میں عمران خان حکومت کو گرانے کی کوشش ناکام ہوگئی اور قومی اسمبلی میں حکمراں جماعت نے ایک بڑا سرپرائز دیدیا جس نے اپوزیشن کے مشن کو ناکام بنا دیا۔

 تین رکنی بینچ نے اتوار کی شام وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سپیکر کی رولنگ کے معاملے کی سماعت کی۔ بینچ میں چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امن و امان یقینی بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھائیں۔ چیف جسٹس کے مطابق اسمبلی میں جو ہوا اس پر ججز نے نوٹس لینے کا فیصلہ لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ریاستی مشنری حالات کا فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہ کریں۔ سماعت کے اختتام پر عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں، اٹارنی جنرل ، سیکٹری داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کر دیے

اب صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان صورتحال کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس کی منظوری دے دی عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے اسمبلی میں احتجاج شروع کر دیا ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی قرارداد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری کو عہدے سے برطرف کر کے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا ہے۔