چارلی کرک کا مبینہ قاتل گرفتار، ٹرمپ کا اعلان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2025
چارلی کرک کا مبینہ قاتل گرفتار، ٹرمپ کا اعلان
چارلی کرک کا مبینہ قاتل گرفتار، ٹرمپ کا اعلان

 



واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ چارلی کرک کے قاتل مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر رضاکارانہ طور پر خودسپردگی کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرک کو یوٹاہ میں ایک کالج پروگرام کے دوران خطاب کرتے وقت گولی ماری گئی تھی۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا، "مجھے پورا یقین ہے کہ وہ حراست میں ہے۔ اس کے ایک نہایت قریبی شخص نے اسے پولیس کے حوالے کیا ہے۔ ایک وزیر، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ ہیں، انہوں نے مشتبہ شخص کو حکام کے حوالے کیا ہے۔

اس کے ایک انتہائی قریبی شخص نے کہا: یہی وہ ہے۔" یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کیمپس میں دن دہاڑے قتل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں سماجی مسائل پر خطاب کرتے وقت دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ حملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

کرک مائیکروفون تھامے بول رہے تھے کہ اچانک گولی لگتی ہے اور وہ خون میں لت پت گر جاتے ہیں۔ لوگ خوفزدہ ہو کر چیختے اور بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس قتل نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی سیاسی تشدد پر ایک بار پھر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جماعتوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، تاہم سیاسی اختلافات سے جنم لینے والے تشدد کو روکنے کا کوئی ٹھوس حل تاحال نظر نہیں آ رہا۔

ایف بی آئی نے جمعرات کی رات ایک فائرنگ سے جڑے مشتبہ شخص کی دو تصاویر جاری کی تھیں اور عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ تصاویر میں ایک شخص ٹوپی، کالے چشمے اور سیاہ فل سلیو قمیص پہنے دکھائی دے رہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کے قریب جنگل سے ایک تولیے میں لپٹی ہوئی ماوزر .30 کیلیبر بولٹ ایکشن رائفل ملی ہے، جس میں ایک استعمال شدہ کارتوس اور میگزین میں مزید تین گولیاں تھیں۔ ہتھیار اور گولیوں کی جانچ وفاقی لیبارٹری میں جاری ہے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چارلی کرک کو امریکہ کے سب سے بڑے شہری اعزاز "صدارتی تمغۂ آزادی" (Presidential Medal of Freedom) سے نوازیں گے۔ ادھر نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کرک کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے سالٹ لیک سٹی پہنچیں گے۔ وینس نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ان کی اور کرک کی دوستی 2017 سے شروع ہوئی تھی اور کرک نے نہ صرف 2024 میں ریپبلکن کی جیت میں بلکہ پوری حکومت کی ٹیم بنانے میں بھی بڑا کردار ادا کیا تھا۔