کینیڈا : صرف 12 گھنٹے میں 7 لاکھ 10 ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
 آسمانی بجلی گری
آسمانی بجلی گری

 

 

کینیڈ ا کے مغریب علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات برٹش کولمبیا اور مغربی البرٹا میں پیش آئے۔جمعے کو آسمانی بجلی گرنے سے 136 مقامات پر آگ لگی۔

کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ برٹش کولمبیا کے قانون ساز بریڈ وِس کے مطابق اس آگ کی وجہ سے لائٹون نامی گاؤں تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

کینیڈا میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 6 تک پہنچ چکا ہے جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں گرمی کی حالیہ لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 719 تک پہنچ چکی ہے۔