کینیڈا:پاکستان اورہندوستان کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

کینیڈا نے پاکستان اور ہندوستان کے لیے فضائی آپریشن ایک ماہ کے لیے معطل کردیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اورانڈیا کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا،اس فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔

پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)