اونٹ کا کرایہ،20 ملین ریال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-12-2021
اونٹ کا کرایہ،20 ملین ریال
اونٹ کا کرایہ،20 ملین ریال

 

 

ریاض: سعودی عرب میں اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد بن حثلین نے ٹویٹر پر اپنے اکاونٹ کے ذریعے اونٹوں کو اجرت [کرائے] پر دینے کے تاریخی معاہدے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کا دن اس لفظ کے[اونٹوں کی دنیا] کے حوالے سے تمام معنی میں ایک تاریخی دن ہے۔ عبداللہ بن عودہ نے اپنا اونٹ 48 گھنٹوں کے لیے اجرت پر دیا۔ اس نے انجینیر عبداللہ الدبوس سے اونٹ کے کرائے کی مد میں 20 ملین ریال کی رقم وصول کی۔

ابن حثلین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں عبداللہ بن عودہ اور عبداللہ الدبوس کے درمیان بیس ملین ڈالر کے معاہدے کی تکمیل اور بن عودہ کی جانب سے چیک کی وصولی کو دکھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرہم اونٹوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھیں تو یہ معاشی فہرست میں نہیں آتے۔

ہم انہیں نہ تو کرائے پر دیتے ہیں اور نہ ہی بیچتے ہیں۔ ہمیں اونٹوں کے بارے میں اپنا نظریہ بدلنا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ تمام مالکان عبداللہ بن عودہ کی مثال پر عمل کریں گے۔ عبداللہ بن عودہ نے 20 ملین ریال کی رقم میں دق اور جل کے تمام سنگلز کرائے پر دینے کا اعلان کیا۔ (العربیہ)