برسبین - خودساختہ خالصستان پر ووٹنگ، سائبر حملہ نے کردیا ٹھپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2023
برسبین - خودساختہ خالصستان پر  ووٹنگ، سائبر حملہ نے کردیا ٹھپ
برسبین - خودساختہ خالصستان پر ووٹنگ، سائبر حملہ نے کردیا ٹھپ

 

برسبین: آسٹریلیا آج کل ہند مخالف سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے خاص طور سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور کچھ اور  خفیہ اداروں کی پشت پناہی کے ساتھ خالصتان نواز گروپ گروپ سے زیادہ ہیں ہیں متحرک ہوگئے ہیں- کئی مرتبہ ہندوستان کے باشندوں اور خالصتان نواز گروپوں کے درمیان سڑکوں پر ٹکراؤ بھی ہو چکا ہے- اب آسٹریلیا میں جاری خالصتان ریفرنڈم کو ووٹنگ شروع ہونے کے پہلے 30 منٹ میں سائبر سکیورٹی کے بڑے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہہ ریفرنڈم برسبین نمائش اینڈ کنونشن سینٹر میں صبح نو بجے شروع ہوا تھا۔و

وٹنگ پہلے 30 منٹ تک باآسانی جاری رہی لیکن پھر سائبر حملے کے ساتھ ہی پورا ووٹنگ الیکٹرانک سسٹم کریش ہو گیا۔

سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ منصوبہ بند اور مربوط تھا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر حملے کے پیچھے انڈین سرکاری ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سکھوں کے خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ پر حملہ کیا گیا۔
منتظمین میں سے ایک نے کہا کہ پہلے بھی کوشش کی گئی تھی لیکن آئی ٹی ٹیم اور ایس ایف جے کے سکیورٹی ماہرین سسٹم کو بحال کرنے میں کامیاب رہے۔
اتوار کو جب آن لائن نظام میں خلل پڑا تو متعدد افراد باہر قطاروں میں کھڑے ہو کر سسٹم دوبارہ بحال ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
ہندوستان  سے پنجاب کی علیحدگی‘ کے سوال پر محفوظ ووٹنگ کے لیے بنایا گیا خصوصی آن لائن پورٹل بند ہو گیا اور سسٹم پر ایک پیغام آیا ’آپ کا کنکشن نجی نہیں ہے۔
حملہ آور ویب سائٹ سے آپ کی معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘ (مثال کے طور پر پاس ورڈ، پیغامات یا کارڈ۔)
 
بیجنگ کی ایک بڑی سافٹ ویئر کمپنی کیو ہو 360 ٹیکنالوجی نے سائبر سکیورٹی رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیا میں مذہبی اور سیاسی جھکاؤ رکھنے والے سکھ اور خالصتان ریفرنڈم 2020 کی ویب سائٹس اور موبائل ایپس پر انڈین سائبر کرائے کے گروپ ’اے پی ٹی سی35‘ کے حملے ہو رہے ہیں۔
 دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے 19 مارچ کو خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کی جانب سے منعقدہ ووٹنگ سے چند روز قبل کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز کے سامنے آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں کے حالیہ واقعات کے ساتھ ساتھ ملک میں خالصتان نواز سرگرمیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔