ایران میں پانی کے لیے خونریزی۔تین افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
ایران کے لیے تشدد
ایران کے لیے تشدد

 

 

تہران :ایران میں پانی کی ہا ہا کار ہے،بوند بوند کے لیے رعس رہے ہیں لوگ۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے جنوب مغربی علاقے میں پانی کے بحران پر جاری مظاہروں کے دوران ایک ایرانی پولیس آفیسر سمیت کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 آئزھ میں گورنر حسن نوبوواتی نے کہا کہ ’ایک نوجوان ہنگامہ کرنے والوں کی گولی سے ہلاک ہوا اور 14 پولیس آفیسرز زخمی ہوئے۔‘حکام کے مطابق شادیگان قصبے میں مظاہرہ کرنے والے ایک دوسرے شخص کی ’موقع پرستوں اور بلوائیوں‘ کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاکت ہوئی۔

 آن لائن شائع ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اھویز، حمیدیا، آئزھ، ماھشھر، شادیگان اور سوسنجرد میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور پولیس انہیں پت تشدد طریقے سے منتشر کر رہی ہے۔

اعتماد اخبار نے لکھا کہ ’خوزیستان میں صورتحال کی طرف متوجہ کرنے کے لیے عربی زبان میں ’میں پیاسا ہوں‘ کا ہیش ٹیگ گردش کر رہا ہے۔‘

خوزیستان اقلیتی سنی عربوں کا گھر ہے جہاں لوگ اکثر غیر اہم ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ماھشھر کے شہر میں فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر ہلاک جب کہ دوسرا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔