امریکا کے لئے ہندوستانی امریکی ناگزیر بن گئے: صدر بائیڈن بھی متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
ہندوستانی امریکی امریکا کے لئے ناگزیر بن گئے
ہندوستانی امریکی امریکا کے لئے ناگزیر بن گئے

 

 

 نیویارک

امریکی صدر جو بائیڈن نے ناسا کی انجینئر سواتی موہن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی نژاد امریکیوں نے تو اپنی صلاحیتوں کے بوتے ترقی کر کے ریاست ہائے متحدہ امریکا کا جیسے اقتدار ہی سنبھال لیا ہے- یاد رہے کہ سواتی موہن نے مریخ پر جانے والے امریکی مشن کی رہنمائی کی تھی ۔

انہوں نے محترمہ موہن اور ان کی ٹیم کے دیگر افراد کو مبارکباد دینے کے لئے منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے۔ ہندوستانی نژاد امریکی اس ملک کو سنبھال رہے ہیں۔ آپ، میری نائب صدر ، میرے تقریر رائٹر ونئے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

صدر بائیڈن نے ہندوستانی نژاد امریکیوں کے بارے میں کہا کہ ہم اتنے ناقابل یقین کارنامے اس لئے انجام دے پاتے ہیں کیوں کہ ہم ایک متنوع قوم ہیں۔

محترمہ موہن جو فخر کے ساتھ اپنی پیشانی پر بندی لگا کر ہندوستانی شناخت کا مظاہرہ کرتی ہیں ، نے کہا کہ ایک حیرت انگیز طور پر متنوع اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کر کے کامیابی حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔