کیف، 16 اگست (اے پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الاسکا سربراہی اجلاس کے بعد یوکرین کی جنگ ختم کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ براہِ راست امن معاہدہ کیا جائے، نہ کہ پہلے کسی جنگ بندی کے ذریعے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سربراہی اجلاس اور یوکرینی و یورپی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد لکھا
سب نے یہ طے کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان خوفناک جنگ کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ براہِ راست امن معاہدے تک پہنچا جائے، جو جنگ کا خاتمہ کرے گا، نہ کہ صرف ایک جنگ بندی معاہدہ، جو اکثر برقرار نہیں رہتے۔ٹرمپ نے تصدیق کی کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی پیر کو وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ “اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ہم پھر صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کا شیڈول طے کریں گے-